کویت کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران
Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
کویت کے وزیر خارجہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے
کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد سے ملاقات کی - ایران اور کویت کے وزرائے خارجہ نے باہمی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون ، علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ایران و خلیج فارس تعاون کونسل کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی - کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اپنے ایک روزہ دورہ تہران میں صدر مملکت حسن روحانی کو امیرکویت کا تحریری پیغام پہنچایا - کویت کے وزیر خارجہ نے تہران روانہ ہونے سے قبل کویت سٹی میں ایک پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ گفتگو اور اشتراک عمل پر تاکید کی تھی اور کہا تھا کہ کویت ، علاقے میں ایران کا پارٹنر ہے -