Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ملکی دفاع کے لیے کسی کی اجازت کے محتاج نہیں، وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میزائل پروگرام کو ملکی دفاع کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں ہے۔

تہران میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جان مارک آیرو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا جامع ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس میں بیلسٹک میزائلوں کا ذکر کیا گیا ہے اور تہران اس سلسلے میں اپنا موقف پہلے ہی واضح کر چکا ہے۔
 انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے دفاعی پروگرام کا سلامتی کونسل کی قرار داد با‏ئیس اکتیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران اپنے دفاع میں کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تہران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں تاہم امریکہ بدستور ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

 

ٹیگس