Feb ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور بحرھند کے ملکوں کے تعلقات کی توسیع پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران بحر ھند کے ملکوں کی تنظیم آئیورا کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے -

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی حسن ویرا جودا سے ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا - انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی جکارتا میں بحرھند کے ملکوں کی تنظیم آئی او آر اے یا آئیورا کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے لئے دعوتنامہ لے کر تہران آئے ہیں- وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں انڈونیشیا کے صدر کی طرف سے ایران کے صدر کے لئے بھیجے گئے دعوت نامے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحرھند کے ملکوں کی تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کی توسیع کو بہت ہی اہمیت دیتا ہے - ایران کے وزیرخارجہ اور انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی نے دوطرفہ اقتصادی سیاسی اور تجارتی میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا ا ظہار کیا-  آئیورا سربراہی اجلاس پانچ سے سات مارچ تک جکارتا میں منعقد ہوگا -

ٹیگس