ایران و پاکستان دوبرادراورعظیم دوست
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ اور قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے اردو میں خطاب کرکے سب کو حیران کر دیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ 38 برس پہلے ایران میں اسلامی انقلاب آیا جس نے ایران کے عوام کی تقدیر بدل دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اور عظیم دوست ہے، دونوں ممالک مشترکہ ثقافتی ورثہ کے حامل ہیں، مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے دیگر منصوبے زیرتکمیل ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ ملے گا۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کی تقریب میں دوسرے ممالک کے سفیر،پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات اور شیعہ و سنی علماء کرام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس تقریب سےایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے اردو میں خطاب کیا۔