Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس

تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کا آغاز رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام سے ہو گا۔

تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی کانفرنس کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس اکّیس اور بائیس فروری کو منعقد ہو گی جس میں دنیا کے اسّی ملکوں کے سات سو غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔

انھوں نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اسپیکروں، ڈپٹی اسپیکروں، خارجہ پالیسی و سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیشنوں کے چیئرمین، اہم مجاہد و ممتاز شخصیات، این جی اووز اور فلسطین کے حامی گروہوں کی سطح پر تہران میں یہ کانفرنس، فلسطین کی حمایت میں سب ایک ساتھ کے زیرعنواں منعقد ہو رہی ہے۔

کاظم جلالی نے کہا کہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب کے علاوہ اختتامی بیان جاری کیا جائے گا اور چار جانبہ کمیٹیوں کی رپورٹ پڑھ کر سنائی جائے گی نیز بعض مزاحمتی گروہوں اور مفکرین کی قدردانی بھی کی جائے گی۔

انھوں نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کا ایک مقصد،عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرانا قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے فرقہ واریت اور مذہبی تنازعات سے دوری اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ان میں اتحاد و یکجہتی پیدا ہو اور وہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرسکیں۔

تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی کانفرنس کے ترجمان کاظم جلالی نے اس کانفرنس کا ایک اور مقصد بیت المقدس پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کے جرائم اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرنا قرار دیا۔

ٹیگس