Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جمعرات کو ماسکو کا دورہ کریں گے

روس میں تعینات ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جمعرات کو ماسکو پہنچ رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: کاظم جلالی نے کہا کہ سید عباس عراقچی کے دورہ ماسکو میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون میں توسیع کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔ کاظم جلالی نے کہا کہ دنیا ایک اہم دور سے گزر رہی ہے اور ایسے موقع پر ایران اور روس کے اعلی عہدے داروں کے درمیان اعتماد کا تسلسل، دونوں قوموں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی قیام امن کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے اس دورے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام پہنچائیں گے۔

ٹیگس