Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • عالمی فلسطین کانفرنس - مختلف ملکوں کے اعلی سطحی وفود تہران پہنچنا شروع

عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی سطحی وفود تہران پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور مہرآباد کے ہوائی اڈے پر تعینات ہمارے نمائندوں کے مطابق عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ملائیشیا، الجزائر، شمالی کوریا، مالی، زنجبار، یوگینڈا، گینی اور شام کی پارلیمانوں کے اسپیکر پیر کی صبح تہران پہنچ گئے ہیں۔

فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس، اکیس اور بائیس فروری کو تہران  میں منعقد ہوگی جس میں دنیا کے اسّی ممالک کے اعلی سطحی نمائندے شرکت کریں گے۔ تحریک انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں اس عالمی کانفرنس کا آغاز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام سے ہوگا اور ایران کے اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی اس کی صدارت کریں گے۔ مئی انیس سو نوے میں ایران کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے عوامی انقلاب کی حمایت کا بل پاس کیا تھا جس کے بعد سے اب تک ایران، فلسطین کے بارے میں پانچ عالمی کانفرنسوں کی میزبانی کرچکا ہے۔

ٹیگس