فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ اور اتحاد کا باعث
تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا اصل پیغام اتحاد کے وسیلے کی حیثیت سے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے لئے پہلی ترجیح حاصل ہونا ہے۔
تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی کانفرنس کے ترجمان کاظم جلالی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابل افسوس بات ہے کہ علاقے میں انتہا پسندی و دہشت گردی اور پراکسی وار،غاصبانہ قبضے اور سرکوبی کی پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین، عالم اسلام کی ترجیحات سے خارج ہو گیا ہے۔
انھوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے علاقے کی مجودہ صورت حال سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے ہی علاقے میں دہشت گردی کو پھیلایا اور اب وہی اس مسئلے سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں جبکہ تشدد و دہشت گردی کو اسلام کے نام سے جوڑنے کے علاوہ دنیا میں اسلام سے ڈر اور خوف کا ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کاظم جلالی نے مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ میں اتحاد کا وسیلہ قرار دیا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عالمی سامراج اور بین الاقوامی صیہونزم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مسئلہ، عالم اسلام کی ترجیحات سے ختم ہو جائے۔
انھوں نے فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کا مقصد فلسطینیوں اور امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کرنا قرار دیا۔