Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے حمص دھماکوں کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے شہرحمص میں ہونے والے خودکش دھماکوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تكفيری دہشتگرد گروہوں كے ہولناک جرائم كی مذمت كرتے ہوئے شامی قوم اور حكومت كے ساتھ يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ يقينا دہشتگردوں كی ايسی كارروائيوں كا واحد مقصد شام میں امن کے عمل كو متاثر كرنا ہے مگر شامی قوم اور امن کے عمل ميں شريک تمام فريقوں كو ايسی سازشوں سے ہوشيار رہنا ہوگا۔

ہفتے كے روز حمص كے علاقے المحطہ اور الغوطہ ميں واقع دو سيكورٹی مراكز پر تكفيری دہشتگردوں كی جانب سے چھے ہولناک خودكش دھماكے کئے گئے جن كے نتيجے ميں دو شامی كمانڈروں سميت بیالیس 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان ہولناک دھماكوں كی ذمہ داری تكفيری دہشتگرد گروپ فتح الشام نے قبول کی جس كا پرانا نام النصرہ فرنٹ تھا۔

ٹیگس