Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران ہمیشہ علاقائی ملکوں کا خیرخواہ رہا ہے،محمد جواد ظریف

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ ایران کے ساتھ گفتگو و مفاہمت کا راستہ اختیار کریں کیونکہ ایران ہمیشہ علاقے کا خیرخواہ رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایسنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں علاقائی مسائل کے حل کے لئے مفاہمت کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ ایران ہمیشہ علاقے کے ملکوں کا خیرخواہ رہا ہے اور وہ سمجھتاہے کہ اس کے مفادات پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون و مفاہمت اور مذاکرات سے پورے ہوں گے-ایران کے وزیر خارہ نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ علاقے کے بعض ممالک، دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ اپنے ملک کے اندرونی مسائل کا ذمہ دار، بیرونی ملکوں کو قرار دے کر اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو ایران کا مشورہ ہے  کہ وہ ماضی کی اپنی پالیسیوں پر، کہ جن کے نتیجے میں بحران و بدامنی کے علاوہ علاقے کو اور کچھ نہیں ملا ہے، نظرثانی کریں اور صحیح راستے کا انتخاب کریں۔انھوں نے اسی طرح علاقے میں سعودی عرب کے مواقف منجملہ اس کے ایران مخالف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام، موجودہ صورت حال میں گفتگو و مفاہمت کے بجائے اپنی پالیسیوں اور مواقف سے علاقے میں صرف کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔انھوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو علاقے اور پوری دنیا کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے میں جاری دہشت گردی، مستقبل میں ان ہی ملکوں کو آدبوچے گی جنھوں نے دہشت گردی کو نہ صرف جنم دیا بلکہ دہشت گرد گروہوں کی  ہر طرح سے حمایت و مدد کی ہے۔

ٹیگس