ایران میں دسویں بین الاقوامی اینیمیشن فیسٹول کا آغاز
دسواں بین الاقوامی انیمیشن فیسٹول، بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والے تہران کے مرکز اور ایران کے دیگر مراکز میں شروع ہو گیا۔
دنیا کے اناسی ملکوں منمجلہ ارجنٹائن، اسپین، برطانیہ، روس، پولینڈ اور فرانس کے فنکاروں کی اینیمیشن فلمیں اس فیسٹول میں پیش کی گئی ہیں-
انیمیشن فیسٹول کی نمائش، اس سے پہلے صرف تہران کے دو یا تین ہال میں ہوتی تھی لیکن اس سال پہلی بار پورے ایران کے بتّیس سینما ہالوں میں انیمیشن فیسٹول کی نمائش کی جا رہی ہے- گذشتہ برسوں کے دوران انیمیشن فلم، صرف ماہرین اور انیمیشن تیار کرنے والوں کو ہی دکھائی جاتی تھی لیکن اس سال عام لوگ بھی اپنے گھر والوں اور اسکولی بچوں کے ہمراہ یہ اینمیششن فیسٹول دیکھ سکتے ہیں-
انیمیشن مقابلے، دو حصوں پر مشتمل ہیں ایک ایرانی فنکاروں کا حصہ ہے اور دوسرا بین الاقوامی حصہ ہے-
ایرانی فنکاروں کی جانب سے سو فلمیں اور چار فن پارے پیش کئے گئے ہیں جبکہ اس شعبے میں نوے فلمیں اس فیسٹول میں شامل ہیں۔ یہ فیسٹول پانچ مارچ سے نو مارچ تک تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں جاری رہے گا-