Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  •  سلامتی پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی، وزیر دفاع حسین دہقان

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک محض پیسے کے ذریعے اپنی سلامتی فراہم نہیں کر سکتا۔

تہران میں نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں ایک دفاعی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ بھاری رقم خرچ کر کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کرنے والے ملکوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ اقدام، ان کے لیے سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ دفاعی سامان بنانے والے ممالک، انہیں یہ سامان فراہم ہی نہ کریں۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دفاعی سیکٹر میں اہلیت کا مطلب یہ ہے کہ دفاع کے لیے زیادہ سے زیادہ ممکنہ طاقت حاصل کرلی جائے۔ ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دفاعی آمادگی، قومی طاقت میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی آمادگی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس خطرات کا جواب دینے کی طاقت موجود ہے اور اسٹریٹیجک پوائنٹ پر ہرگز دھوکہ نہیں کھائیں گے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج کو ملکی دفاع کے لیے اسمارٹ ڈیفینس کے میدان میں پوری تیاری کی حالت میں رہنا چاہیے۔

 

ٹیگس