پاکستانی بحریہ کے دو جہاز کل ایران پہنچیں گے
پاکستان کی بحریہ کے دو جہاز باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے کل 12 مارچ کو تین روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہ بندرعباس پہنچیں گے۔
پاکستانی بحريہ كے دو جہازوں 'ٹيپو سلطان' اور 'پي اين ايس جرأت' پر مشتمل پاكستان نيوی کا ایک گروپ كل بروز اتوار بندرعباس كا دورہ كرے گا۔.
اس بحری بيڑے كی قيادت پاكستانی بحريہ كے سینئرافسر كموڈورمرزا فواد امين بيگ كررہے ہيں.
گزشتہ سال ستمبر كے مہينے ميں چار بحری جہازوں پر مشتمل ايرانی بحريہ كا ايک گروپ پاكستانی بندرگاہ كراچی گيا تھا جس کا پاكستانی نيوی کے حكام نے شاندار استقبال كيا جبكہ اپريل 2016 ميں پاكستانی بحريہ كے ايک گروپ نے بندرعباس كا دورہ كيا تھا.
ياد رہے كہ گزشتہ ماہ ايرانی نيوی كے وفد نے پاكستانی بحريہ كی بين الاقوامی سمندری مشق امن-17 ميں بطور مبصر شركت كی تھی.
اسلامی جمہوريہ ايران اور پاكستان كی بحريہ كے درميان قريبی روابط ہيں اور دونوں ممالک كی بحريہ وقتا فوقتا ايک دوسرے كی بندرگاہوں كا دورہ كركے مشتركہ مشقيں كرتی ہيں.