سیاحت کی عالمی نمائش میں ایران کے پویلین کو بہترین قرار دے دیا گیا
Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
جرمنی میں سیاحت کی بین الاقوامی نمائش میں ایران کے پویلین کو بہترین پویلین کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا۔
جرمنی میں جاری سیاحت کے سب سے بڑی عالمی نمائش آئی ٹی بی دوہزار سترہ میں قائم ایران کے پویلین میں، قدیم ایران، اسلامی دور کے ایران اور قدرتی مناظر کی نمائش کی جا رہی ہے۔
پانچ روزہ نمائش کے دوران ایرانیوں کی مہمان نوازی کا، سیاحت کے ماہرین اور ایران کی سیاحت کے شائقین نے زبردست خیر مقدم کیا ہے۔
اس سال جرمنی میں ہونے والی اس نمائش کو ایک لاکھ اسّی ہزار افراد نے دیکھا۔
آئی ٹی بی، دو ہزار سترہ نمائش، آٹھ سے بارہ مارچ تک برلن میں جاری رہی۔