Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم کو لاس کروسس فلم فسٹیول کا ایوارڈ

ایرانی فلم نقطہ کور یا بلائنڈ سائیڈ کو، میکسیکو کے لاس کروسس فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

معروف ہدایت کار مہدی گلستانہ کی ہدایات میں تیار ہونے والی یہ فلم لاس کروسس فلم فیسٹیول میں طویل فلموں کے ایونٹ میں شامل تھی۔ فلم نقطہ کور کو بارہ دیگر فلموں کے مقابلے میں بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ دیا گیا۔یہ فلم مہدی گلستانہ کی تیسری فلم ہے جسے قبل ازایں چونتیسویں فجر فلم فیسٹول کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔لاس کروسس فلم فیسٹیول آٹھ سے بارہ مارچ تک میکسیکو کے شہر لاس کراسس میں منعقد کیا گیا۔

 

ٹیگس