Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • فجر فلم فیسٹول کے عالمی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان

پینتیسویں فجر فلم فیسٹول کے عالمی ایونٹ میں بارہ غیر ملکی فلمیں شرکت کریں گی۔

عالمی فجر فلم فیسٹول کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، اس سال کے ایونٹ میں چین، ترکی، کولمبیا، ارجنٹائن، لتھوینیا، پولینڈ، روس، میکسیکو، انڈونیشیا، فرانس اور اسپین سے بارہ فلمیں منتخب کی گئی ہیں جبکہ تین ایرانی فلمیں بھی اس ایونٹ میں شامل ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں شامل بعض فلمیں ایشیا میں پہلی بار فجر فلم فیسٹول میں ریلیز کی جائیں گے جبکہ بعض فلمیں عالمی سطح پر اس فلم فیسٹول کے موقع پر ریلیز ہوں گی۔چار غیر ملکی اور دو ایرانی ماہرین فجر فلم فیسٹول میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔فجر فلم فیسٹول میں منتخب ہونے والی سب سے بہترین فلم کو گولڈ سیمرغ ایوارڈ دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ، بہترین ہدایت کار، بہترین ادکارہ، بہترین اداکار، بہترین فلم ساز، بہترین ایڈیٹنگ، بہترین موسیقی، اور بہترین سیٹ ڈیزائیننگ اور گریمنگ کے لیے بھی، سیمرغ سیمین ایوارڈ دیئے جائیں گے۔پینتیسواں فجر فلم فیسٹول، اکیس سے اٹھائیس مئی تک تہران میں منعقدہوگا۔

ٹیگس