ایران اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ پرتاکید
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرنے کہا ہے کہ خطے کے سیکورٹی اور سلامتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا فروغ ضروری ہے
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں منعقدہ ايشيائی پارليمانی اسمبلی كے اجلاس كے موقع پر ايرانی خواتين اراكين كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق نے ايران اور پاكستان كے درميان موجود ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ یہ تعلقات كبھی بھی خراب نہيں ہوں گے۔
خطے ميں ايران كی اہم پوزيشن اور اہميت كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ خطے كے حالات كے تناظر ميں اسلامی جمہوريہ ايران مسلم ممالک كے درميان اتحاد كے فروغ كے لئے اہم كردار ادا كرسكتا ہے.
واضح رہے کہ ايشيائی پارليمانی اسمبلی اورايشيائی پارليمان كے قيام كے لئے چار روزہ اجلاس كل پاكستان کے دارالحكومت اسلام آباد ميں شروع ہوا جوجمعہ تک جاری رہے گا اس اجلاس ميں اسلامی جمہوريہ ايران سميت 23 ممالک كے وفود شريك ہيں.
اس اجلاس ميں شريک ايران كے پارليمانی وفد مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) كی ثقافتی كميٹی كی ركن سيدہ فاطمہ ذوالقدراور خارجہ پاليسی كميٹی كی ركن ھاجر چنارانی شريک ہيں.
اس چار روزہ اجلاس ميں اہم قراردادوں كے علاوہ خطے كی مجموعی صورتحال پر تفصيلی بات چيت كی جائيگی۔
ايشيائی پارليمانی اسمبلی كی بنياد ستمبر 1999 ميں ركھی گئی تھی.