Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کو عیدی ملی

جنرل قاسم سلیمانی کی دیرینہ عادت ہے کہ وہ نوروز کے موقع پر شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی کی دیرینہ عادت ہے کہ وہ نوروز کے موقع پر شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس بار جنرل قاسم سلیمانی نوروز کے موقع پر  ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کی والدہ سے ملاقات کرنے گئے۔ اسحاق جہانگیری کے دو بھائی یعقوب اور محمد ایران میں مسلط ہونے والی آٹھ سالہ جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔مسٹر جہانگیری نے انسٹاگرام پیج پر لکھا ہے کہ جب قاسم سلیمانی میری والدہ سے ملنے آئے تو میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ آپ جنرل کو کتنا چاہتی ہیں؟وہ بولیں کہ بہت زیادہ۔میری والدہ جنرل قاسم کے ساتھ ویسے ہی پیش آئیں جیسے اپنے بچوں کے ساتھ پیش آتی ہیں اور انہیں عیدی بھی دی۔

مسٹراسحاق جہانگیری کی اس پوسٹ میں یہ بھی آیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایرانی قوم کے نزدیک ایک قومی ہیرو کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔

(مآخذ:مشرق نیوز)

ٹیگس