دہشت گردی کی جڑوں کو خشک کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر حسن روحانی
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ماسکو میں روس کی ایم جی او یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی عزم کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔
صدر نے کہا کہ مغربی تسلط اور دولت پر اجارہ داری کے زوال کا یہ زمانہ نئی دنیا کی داغ بیل ڈالنے کا بہترین موقع ہے اور اس کے لیے دہشت گردی کی جڑوں کو خشک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر صدر حسن روحانی کو ماسکو کی سرکاری یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی ۔
صدر حسن روحانی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پیر کی شام صدر حسن روحانی نے روسی وزیراعظم دیمتری میدویدیف سے ملاقات اور باہمی دلـچسپی کے امور پر تبادلہ کیا۔
صدر حسن روحانی آج شام اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔