Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ايران کی دفاعی اورعسكری قابليت ناقابل تسخير

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج كی جوائنٹ اسٹاف كميٹی نے يوم اسلامی جمہوريہ ایران كے موقع پر اپنے ايک بيان ميں كہا ہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران كی دفاعی اور عسكری صلاحيت ميں مزيد اضافہ ہوا ہے اور يہ ناقابل تسخير ہے۔

يوم اسلامی جمہوريہ كے موقع پر جاری ہونے والے بيان میں ايرانی مسلح افواج كی جوائنٹ اسٹاف كميٹی نے كہا ہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران سامراجی اور صہيونی سازشوں سے نمٹنے كے لئے تيار ہے۔ اس بيان ميں  کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب انسانی معاشرے كے ليے ايک ترقی يافتہ مؤثر اور كامياب مثال ہے۔ اسلامي جمہوريہ ايران كی مسلح افواج ملک كی دفاعی صلاحيتوں كو مضبوط كرنے كے ساتھ ان كے مشن اور ذمہ داريوں كو بخوبی انجام دينے كے لئے تيار ہيں۔ اس بيان ميں مزيد كہا گيا كہ يوم اسلامی جمہوريہ مستكبرين پر مستضعفين كا غلبہ اور معاشرے ميں اسلامی جمہوری نظام كی بالادستي اور قيام كا دن ہے۔ اسلامی جمہوريہ ايران ميں ہر سال يكم اپريل كو يوم اسلامی جمہوريہ منايا جاتا ہے.

واضح رہے كہ ايرانی قوم نے 12 فروردين 1358 ہجری شمسی مطابق 31 مارچ 1979 كو اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے ریفرنڈم ميں شركت كرتے ہوئے 98.2 فيصد عوام نے ايران كے اسلامی جمہوريہ نظام كے حق ميں ووٹ ديئے تھے۔

ٹیگس