خليج فارس ميں امريكی فوجیوں کی موجودگی کی مخالفت
Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
ایران نے خليج فارس ميں امريكی فوجیوں موجودگی کی شدید مخالفت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان نے جمعرات كے روز امريكہ كے فوجی كمانڈروں كے گمراہ كن اور اشتعال انگيز بيانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خليج فارس کےعلاقے ميں امريكی فوجیوں کی موجودگی پر شديد تنقيد کی۔
ايران کے وزيردفاع كا كہنا تھا كہ امریکہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اس کا اس علاقے میں ريڈ كارپٹ پر استقبال کیا جائے گا بلکہ امریکہ کے لئے یہی بہتر ہوگا كہ وہ اس خطے سے نكل جائے اور علاقائی ممالک كے لئے مشكلات كا باعث نہ بنے۔