Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے پارا چنار دھماکے کی مذمت

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے جمعے کو پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انتہاپسندی کا مقابلہ کرنےکے لئے پاکستانی عوام کے اتحاد پر زور دیا ہے

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستانی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہر دور سے زیادہ ضروری ہے - اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے نے پارا چنار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا- دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے - اکیس جنوری کو بھی پارا چنار کی سبزی منڈی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پچیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے-

ٹیگس