تہران- سرائيوو تعلقات كوفروغ دینے پر تاکید
سرائيوو كے مئير نے بوسنيا اور ہرزيگووينا ميں تعينات ايراني سفير كے ساتھ ملاقات كے دوران تہران- سرائيوو كے درميان دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے پر زور ديا۔
عبداللہ سكاكا نے ايرانی سفير كے ساتھ ہونے والی ملاقات ميں سرائيوواورتہران كے مابین اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں ميں تعلقات كو مزيد فروغ دینے پر تاکید کی ہے.
اس موقع پر ايران کے سفير نے کہا کہ دونوں ممالک كے عوام ميں موجود ثقافتی اور تاريخی مشتركات، دونوں ممالک كے سياسی تعلقات كو مزيد مضبوط بنانے ميں اہم كردار ادا كر سكتے ہيں.
انہوں نے تہران اور سرائيوو كے درميان طے شدہ جڑواں شہروں كے معاہدے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس معاہدے سے دونوں ممالک كے درميان تعلقات كو مزيد فروغ ملا ہے.
ايران کے سفير نے سرائيوو كے مئير كو ایران ميں منعقد ہونے والی مسلم ممالک كے مئيرز كی عالمی كانفرنس ميں شركت كی دعوت بھی دی.