Apr ۰۱, ۲۰۲۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی دوا ساز کمپنی پر حملہ ، عباس عراقچی نے مذمت کی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ایران کی ادویات بنانے والی ترقی یافتہ فیکٹری پر صیہونی حملے کی خبر دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پرکھا ہے کہ جنگی مجرم اسرائیل نے کھلے عام اور پوری بے شرمی کے ساتھ ادویات بنانے والی کمپنیوں پر بمباری شروع کردی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ صیہونیوں کی نیت واضح ہے لیکن دشمن ایران کو نہتے فلسطینی شہریوں کی طرح سمجھ بیٹھے ہیں۔
وزیر خارجہ نے انتباہ دیا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج جارحیت کرنے والوں کو سخت سزا دیں گی

 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس