Apr ۰۱, ۲۰۲۶ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • رہبر معظم انقلاب کا حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام

 لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم کو ایک پیغام ارسال ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس پیغام میں، انہوں نے اسلامی انقلاب کے ایک عظیم رہنما کی شہادت پر شیخ نعیم قاسم کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سپریم لیڈر نے حزب اللہ کے مجاہدین کی جانب سے اظہار محبت اور وفاداری کے جذبات کا ذکر کرتے ہوئے اس کی قدر دانی کی ہے۔
اپنے پیغام میں، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ حسینی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی امت کے سب سے سخت دشمنوں، یعنی امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف استقامت اور پامردی، شہید رہنما کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید رہبر کی قیادت میں سالوں تک مزاحمت کا سفر جاری رہا، اور اس راستے کی صداقت کی گواہی کے طور پر حاج قاسم سلیمانی اور پاسداران انقلاب اور فوج کے دیگر سینئر کمانڈروں جیسی عظیم ہستیاں سامنے آئیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی مزاحمت کی تاریخ جدوجہد، بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ مزاحمتی رہنماؤں نے کسی بھی قسم کے خوف کے بغیر امت کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

حزب اللہ کے رہنما، شہید شیخ راغب حرب اور سید عباس موسوی سے لے کر سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین تک، سب اس پائیدار راستے کی حقیقی مثال ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ حسینی خامنہ ای نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مزاحمت کی تاریخ کے اس نازک موڑ پر،  آپ کی قیادت میں صیہونی دشمن کے منصوبے ناکام اور لبنان کے عوام کے لیے وقار اور خوشحالی زمین فراہم ہوگی اور آپ کی دانشمندی، ذہانت اور بہادری کے نتیجے تحریک مزاحمت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام کیا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کی پالیسی، جو امام خمینی (رہ) اور شہید رہبر کے راستے پر استوار ہے، صیہونی اور امریکی دشمن کے خلاف مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی آپ نے تمام مجاہد بھائیوں کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس