Apr ۰۱, ۲۰۲۶ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • جارحیت میں ملوث آئی ٹی کمپنیاں ہماری زد پر ہوں گی ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

پاسداران انقلاب اسلامی نے ایرانی شخصیات کے قتل میں تعاون کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں پر حملہ کی وارننگ دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے شہری مراکز، عام شہریوں اور سول شخصیات پر حملہ نہ کرنے پر مبنی ہمارے انتباہات کو نظرانداز کیا لہذا اب کے بعد ICT اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرگرم تمام امریکی کمپنیاں جن کا ایران میں قتل عام کی ڈیزائننگ اور ٹارگیٹ کلنگ میں مرکزی کردار رہا ہے، ہماری جوابی کارروائی کے زد پر ہوں گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ان کمپنیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے اس میں سرگرم کارکنوں اور اطراف میں رہنے والے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ اپنی جان محفوظ رکھنے کے لیے ان کمپنیوں کے دفاتر سے کم از کم 1 ہزار میٹر کی دوری برقرار رکھیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ وہ تمام کمپنیاں جنہوں نے مذکورہ دہشت گردانہ اقدامات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، انہیں ضرور نشانہ بنایا جائے گا۔
اس انتباہی بیان میں آیا ہے کہ ایران پر ہر جارحیت اور ہر قاتلانہ حملے کی صورت میں بدھ، پہلی اپریل شام 8 بجے سے درج ذیل کمپنیاں، ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی زد میں آئيں گی۔

 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس