Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے روس میں دہشگردی کے واقعے کی مذمت

ایران نے روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ کے زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ايک بيان میں سينٹ پيٹرزبرگ میٹرو میں ہوئے دھماكے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين سے ہمدردی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ مشكل كی اس گھڑی ميں ايرانی قوم اور حكومت روسی قوم اور حكومت كے ساتھ ہے۔ انہوں نے كہا كہ سياسی مقاصد اور ذاتی مفادات كی خاطر بدامنی پھيلانا اور نہتے عوام كا قتل عام ہرگز قابل قبول نہيں اور ایران ايسے اقدامات كی بھرپور مذمت كرتا ہے۔ بہرام قاسمی نے نے کہا كہ بين الاقوامی سطح پر دہشتگردی كے خاتمے كے لئے بلا تعطل باہمی تعاون ناگزير ہےاور اس دنيا سے دہشتگردی كی لعنت كو جڑ سے اكھاڑنے كے لئے حكمرانوں اور بين الاقوامی اداروں كو مشتركہ پاليسی اپنانا ہوگی.

واضح رہے کہ کل پير كے روز سينٹ پيٹرزبرگ كے زيرِ زمين ٹرين اسٹيشن یعنی میٹرو ميں ہونے والے دھماكے كے نتيجے ميں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائدزخمی ہوئے۔

ٹیگس