امریکہ قابل اعتماد نہیں: ظریف
Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی امریکہ پراعتماد نہیں کیا لیکن اس کے باوجود گروپ پانچ جمع ایک اورایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات ہوئے تاہم اگراب امریکہ عہد شکنی کرے گا تو اس کے نتائچ کی ذمہ داری اسی پرعائد ہوگی۔ محمد جواد ظریف نے نئے سال میں ایران کی خارجہ پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے حساس حالات اورعالمی صورتحال کے پیش نظرہم دنیا کے موجودہ حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام و منزلت کو مزيد اونچا کرسکتے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکیوں نے بدعہدی کی تو ہم بھی پہلی حالت پر لوٹ آئیں گے اور ہمارا پہلی حالت پر لوٹنا آسان ہے اور ان کی اقتصادی پابندیوں کا پہلی شکل میں لوٹنا مشکل ہے۔