Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • پائیدار معیشت ایران کے مزید مستحکم ہونے کا باعث، اسپیکرلاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پائیدار معیشت علاقے میں ایرانی عوام کی پوزیشن کو اور زیادہ مستحکم بنائے گی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے نئے ہجری شمسی سال کو  رہبرانقلاب اسلامی کے ذریعے استقامتی معیشت، پیداوار اور روزگار کا سال قراردئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پائیدار معیشت علاقے میں ایرانی عوام کی پوزیشن پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنائےگی۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ  جو چیز آج سیاسی ثقافتی اور سیکورٹی کے لحاظ سے ایران کی خود مختاری کو ضمانت فراہم اور ایرانی عوام کی پوزیشن کو علاقے میں پہلے سے زیادہ مستحکم بنائے گی وہ ایسا پائیدارمعاشی نظام ہے جو قومی پیداوار پر استوار ہو اور ایرانی مصنوعات برآمد کرنے والا اور آمدنی کا ذریعہ ہو۔

رہبرانقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال کو استقامتی اقتصاد، پیداوار اور روزگار کا سال قراردیا ہے۔

 

ٹیگس