Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور لٹویا کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور لٹویا کے نائب وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے یورپی اور امریکی امور، مجيد تخت روانچی نے تہران ميں لٹویا كے نائب وزير خارجہ آندری پيلدگوويچ سے گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے سازگار فضا قائم ہوئی ہے.

انہوں نے لٹويا كے ساتھ سياسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر ایران کی آمادگی كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران لٹویا سے كثيرالجہتی تعاون  کے فروغ كی حمايت كرتا ہے.

ہونے والی ملاقات میں لٹويا كے نائب وزير خارجہ نے خطے ميں ايران كی اہميت كا ذکركرتے ہوئے كہا كہ ہم ايران كے ساتھ نقل و حمل، توانائی، ٹيكنالوجی، معلومات، زراعت، غذائی صنعت، جنگلات، سياحت اور تعليم كے شعبوں ميں تعاون كی توسيع كے خواہاں ہیں.

انہوں نے گزشتہ تين سالوں كے دوران دونوں ملكوں كے بڑھتے ہوئے تعلقات پراطمينان كا اظہارکیا۔

 

ٹیگس