ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سن پیٹرز برگ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش اور مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
پیر کے روز روس کے شہر سن پیٹرز برگر کے میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے دو دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور سرگئی لاؤ روف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور محمد جواد ظریف کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ماسکو اور تہران کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں کو علمی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر حسن روحانی نے صدر ولادی میر پوتن کی دعوت پر ستائیس مارچ کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور ثقافتی تعاون کے چودہ سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔