ایران: مصر میں خودکش دھماکوں کی مذمت اور واقعے پردکھ کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں پام سنڈے کے موقع پر دو گرجا گھروں پر خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ كے ترجمان بہرام قاسمی نے ان دہشتگردانہ واقعات پر مصری قوم اور حكومت كوتعزيت پیش كرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے ہمدردی كا اظہار كيا۔ بہرام قاسمی کا کہنا تھا كہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور كسی بھی مقصد كے لئے معصوم لوگوں كی زندگيوں كو خطرے ميں ڈالنا غير انسانی اقدام ہے جس كی اسلامی جمہوريہ ايران زور مذمت كرتا ہے. انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايسی شيطانی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے علاقائی ممالک كے حكمرانوں اور اقوام كے درميان قريبی تعاون اور باہمی مشاورت ناگزير ہے.
واضح رہے کہ کل مصر كے دو گرجاگھروں ميں دھماكوں سے 45 افراد جاں بحق اور ايک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشتگرد تنظيم داعش نے دھماكوں كی ذمہ داری قبول كرلی ہے.