شام پرامریکی جارحیت کی مذمت
ایران اور شام کی مسلح افواج کے سربراہوں نے شام پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے ناکام حامیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
ميجر جنرل محمد حسين باقری نے اپنے شامی ہم منصب ليفٹيننٹ جنرل علی ايوب كے ساتھ ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دہشتگردی اور دہشتگردوں كے خلاف مشتركہ كاروائی كا عمل جاری رہے گا. اس موقع فريقين نے شام كی تازہ ترين صورتحال بالخصوص الشعيرات ائيربيس پر امريكی ميزائلی حملے كے بعد پيدا ہونے والے حالات كا جائزہ ليا۔ اعلی ايرانی كمانڈر نے امريكی جارحيت كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامیجمہوريہ ايران ايسے غيرقانونی اور بلاجواز حملوں كو بين الاقوامی قوانين كی كھلم کھلا خلاف ورزی سمجھتا ہے.
اس گفتگو كے دوران شامی مسلح افواج كے سربراہ نے اسلامی جمہوريہ ايران كی حمايت كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک ايک دوسرے كے تعاون سے خطے ميں دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بناديں گے۔