وعدہ صادق 4 آپریشن کی 79 ویں لہر میں صہیونی حکومت کے کثیر سطحی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گيا
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 4 آپریشن کی 79 ویں لہر میں صہیونی حکومت کے کثیر سطحی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سحرنیوز/ایران:سحر نیوز: خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، سپاہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کارروائی کو یا خیر الفاتحین کے مبارک نعرے کے ساتھ ملک کے مغربی علاقوں آذربائیجانِ غربی، کردستان، کرمانشاہ، ایلام، خوزستان اور بوشہر کے عوام کے نام کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں خیبر شکن، عماد اور سجیل جیسے طاقتور میزائلوں اور سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے خودکش ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جنہوں نے دشمن کے دفاعی نظام کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے تل ابیب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں موجود انٹیلی جنس مراکز، رامات گان اور نقب میں تجارتی و فوجی معاونت کے مراکز، اور بئر السبع میں واقع جنوبی کمان کے مرکزی لاجسٹک و عسکری انتظامی مرکز کو نشانہ بنایا۔
سپاہ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اٹھنے والے دھوئیں اور آگ کے گہرے بادل اور دو ملین سے زائد صہیونیوں کا طویل وقت تک پناہ گاہوں میں محصور رہنا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں اور دشمن کے دفاعی نظام میں خلل کا واضح ثبوت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون اور اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے جنگی خبروں اور ایران کے مؤثر حملوں کی تصاویر کو سنسر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ دشمن اپنی تشویش کو چھپانے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel