قطر: ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت
Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
قطر نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور مسائل و مشکلات کے حل کے راستے تلاشنے کی ضرورت ہے
سحرنیوز/عالم اسلام:سحر نیوز کے مطابق قطر کی وزارت خاجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں پڑوسی ملک ہے اور متحارب فریقوں کے درمیان مسائل کے حل کے راستے نکالنے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور ہم سفارتی طریقوں سے جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہیں۔
ہم ہمیشہ سفارتی راہ حل کی حمایت کرتے ہیں اور ہر وہ کوشس جو جنگ کے سفارتی طریقے سے خاتمے پر منتج ہو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel