جوہری معاہدے كے نفاذ پر تاکید
ايران اور جرمنی نے جوہری معاہدے كے نفاذ پرتاکید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران ميں تعينات جرمن سفيرميكائيل كلود برشتولد نے تہران ميں ايران اور جرمنی كے پارليمانی دوستی گروپ كے سربراہ حسين علی اميری خامكانی كے ساتھ ملاقات كے موقع پرجوہری معاہدے كے نفاذ كے ليے اپنے ملک كی بھرپور كوششوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس منصوبے پرعمل درآمد يقينی بنائيں گے.
جرمنی کے سفير نے ايران اور جرمنی كے درميان موجودہ تعاون كی اچھی صلاحيتوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اور دونوں ممالک كے درميان نقل و حمل اور تعليمی شعبوں ميں نئي ٹيكنالوجی كے تبادلے كرنے كاخير مقدم كيا.
اميری خامكانی نے اس ملاقات میں کہا کہ ايران اور جرمنی كے مابين مختلف شعبوں بالخصوص تعليمی،سياحتی ،اقتصادی اوربينكاری کے شعبوں ميں تعلقات اچھی فضا میں قائم ہوئے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک كے حكام كو مشتركہ معاہدوں كے ليے کردار ادا كرنا چاہيے
اس موقع ميں ايران اور جرمنی كے پارليمانی دوستی گروپ كی دوسری ركن ايرانی خاتون سميه محمودی نے دونوں ممالک كے درميان خواتين كے امور كے شعبہ ميں باہمی تعاون كو فروغ دينے كی ضرورت پرزورديا.