اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے جرم میں تین گرفتار، یو اے ای نے ترکیہ کا کیا شکریہ! لیکن کیوں؟
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے شبہے میں تین افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق پیر کو رپورٹ ملی تھی کہ تین ازبک شہریوں کوخاخام صیہونی فوجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرکے ان سے باز پرس کی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے منگل کو اعلان کیا کہ امارت نے خاخام اسرائيلی فوجی زوی کوگان کے قتل پر اس کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکیہ کی قدردانی کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ خاخام اسرائیلی فوجی کوگان، خباد نامی صیہونی تنظیم کا رکن تھا ۔ اس تنظیم نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس انتہا پسندی صیہونی تنظیم کا رکن خاخام اسرائیلی فوجی، کوگان صیہونی حکومت اور عرب ملکوں کے تعلقات کے استحکام کے مشن پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا۔