صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے والوں کی تعداد دو سو ستّاسی ہو گئی
ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے والے امیدواروں کی تعداد دو سو ستاسی تک پہنچ گئی ہے-
ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ علی پورعلی مطلق نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے دوسرے روز کے اختتام تک دو سو ستاسی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرا چکے ہیں جن میں تیرہ خواتین بھی شامل ہیں-
بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل ، وزیر داخلہ کے حکم سے تہران میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں انجام پا رہا ہے جو آئندہ سنیچر تک جاری رہے گا-
ایران میں بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے ساتھ ہی پانچویں دور کے شہری و دیہی کونسلوں کے انتخابات بھی کرائے جائیں گے-
یہ انتخابات انیس مئی دو ہزار سترہ کو کرائیں جائیں گے-