ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل
ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے والے امیدواروں کی تعداد چھے سو چوّالیس تک پہنچ گئی ہے-
ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے لئے تیسرے روز تین سو ستّاون امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرائے جن میں اکّیس خواتین شامل ہیں جبکہ پہلے روز ایک سو چھبّیس اور دوسرے روز ایک سو اکسٹھ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرائے تھے۔
بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل، وزیر داخلہ کے حکم سے تہران میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں انجام پا رہا ہے جو آئندہ سنیچر تک جاری رہے گا-
ایران میں بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے ساتھ ہی پانچویں دور کے شہری و دیہی کونسلوں کے انتخابات بھی کرائے جائیں گے-
یہ انتخابات انیس مئی دو ہزار سترہ کو کرائیں جائیں گے-