ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان 30 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی اعلی کمیٹی کے رکن مجتبی یوسفی نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری منگل تیس جولائی کو منعقد ہو گی۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے رکن مجتبی یوسفی نےارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیدار نیز غیر ملکی کے مہمان بھی شریک ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان، واضح اکثریت سے کامیاب اورایران کے نویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وہ ہمسایہ، علاقائی اور عالمی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ایران کی پالیسی کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔