Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نو منتخب صدر نے اپنی بنیادی پالیسی کا کر دیا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر نے دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے سربراہوں اور اعلی عہدیداروں کے ٹیلی فونی رابطوں اور مکتوب پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور دوستانہ روابط کا فروغ نئی حکومت کی اسٹریٹیجی ہوگی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان مملکت اور اعلی حکام کے ٹیلی فونی رابطوں اور مبارکباد کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور سبھی حکومتوں کے ساتھ دوستانہ روابط کا فروغ ان کی حکومت کی خارجہ سیاست کی بنیادی اسٹریٹیجی ہوگی۔

اس رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت مذاکرات، تعاون، اوربرابری نیز دو جانبہ احترام کی بنیاد پرسبھی پڑوسی اور علاقائی نیز دیگر ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی پالیسی پر عمل کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان روس اور چین کے سربراہوں، امیر کویت، متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور وزير اعظم، عراق کے صدر اور وزیر اعظم، شاہ بحرین، بنگلادیش کے صدر اور وزیر اعظم ، پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم،اردن، مصر، شام، الجزائر، موریتانیہ، آذربائیجان، آرمینیا، ترکمنستان، ق‍زاقستان، کرغیزستان، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس، جارجیا، کیوبا، بولیویا،ونیزوئلا، نیکارا گوا، ایتھوپیا، جنوبی افریقا، سیشل، ہندوستان، مالدیپ، ترکیہ، سربیا، کروشیا، جاپان، انڈونیشیا، ملیشیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ملکوں کے سربراہان مملکت اور دیگر اعلی رتبہ حکام کے مبارکباد کے مکتوب اور ٹیلیفونی پیغامات کے جواب دے چکے ہیں۔     

 

ٹیگس