Jul ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے ایران کے نو منتخب صدر کے لئے کہی ایسی بات جس سے امریکا کو لگی آگ

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اعلان کیا کہ یہ بین الاقوامی ادارہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ تعاون کے لیے خواہشمند ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کے روز ایران کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رائے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہو‎ئے کہا کہ ہم ایران کے نئے صدر کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ عہدیدار کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اپنے پہلے رد عمل میں مداخلت پسندانہ بیانات کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے اور کہا تھا کہ انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ایران کے بارے میں امریکہ کے نقطہ نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ارنا کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج پر پہلے ردِ عمل میں دعویٰ کیا کہ ایرانی صدارتی انتخابات "آزادانہ یا منصفانہ" نہیں تھے اور اس سے ایران کے بارے میں ہماری پالیسیوں میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 

 

 

ٹیگس