Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • الیکشن 2017 : صدر حسن روحانی نے  بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے ہیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعے کی سہ پہر الیکشن کمیشن کے دفتر میں جاکر انیس مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار شرکت کی غرض سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا‏‏‏ئے۔
اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور انتخابی تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
صدر نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے کارکنوں اور عہدیداروں کی زحمتوں کا شکریہ ادا کیا۔
چار سال قبل گیارہویں صدارتی الیکشن میں ڈاکٹرحسن روحانی اٹھارہ ملین چھے لاکھ اکیاون ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے تھے۔
صدارتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ سنیچر سولہ اپریل ہے۔
جمعے کو جن امیدواورں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ان میں ایک اہم امیدوار حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی بھی شامل ہیں جو آستانہ مقدس امام رضا علیہ السلام کے متولی بھی ہیں۔
ان کے علاوہ موجودہ ممبران پارلیمنٹ مصطفی کواکبیان، علی رضا زاکانی اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن غرویان نے بھی جمعے کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

ٹیگس