ایران میں صدارتی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کی مہلت ختم
ایران میں صدارتی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے آخری لمحات میں بھی کئی معروف شخصیات نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرائے
بارہویں دور کے صدارتی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے آخری لمحات میں تہران کے میئر محمد قالیباف اور نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرائے- تہران کے میئر نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے بعد وعدہ کیا کہ وہ ملک کی آمدنی میں ڈھائی گنا اضافہ کریں گے اور پچاس ملین روزگار کے مواقع پیدا کریں گے - بارہویں دور کے صدارتی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے لئے اتوار کادن آخری دن تھا - سنیچر کو آخری لمحات میں پرچہ نامزدگی داخل کرانے والوں میں سابق صدر مرحوم آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بھائی محمد ہاشمی رفسنجانی بھی شامل تھے -ایران کے چیف الیکشن کمیشن کے سیکریٹری علی پور علی نے بتایا کہ تقریبا ایک ہزار چھے سو چھتیس افراد نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرائے ہیں جن میں تقریبا ایک سو خواتین ہیں - ایران میں بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ گیارہ اپریل سے شروع ہوا تھا -