Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • جنوبی پارس گیس فیلڈ میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جنوبی صوبے بوشہر میں تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو جنوبی صوبے بوشہر میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سترہویں، اٹھارہویں، انیسویں، بیسویں اور اکیسویں فیز اور تیل نیز پپٹروکیمیکل کے شعبے میں چار منصوبوں اور پروجیکٹوں کا افتتاح کیا-

بوشہر کے علاقے عسلویہ میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے پانچ نئے فیزوں کے افتتاح سے ایران کی پیداوار میں ایک سو پچاس ملین میٹر مکعب گیس، دو لاکھ بیرل گیس کنڈینسیٹ، تیس لاکھ ٹن ایتھین گیس اور تیس لاکھ ٹن ایل پی جی گیس کا اضافہ ہوا-

جنوبی پارس فیلڈ کے نئے فیز کا افتتاح ہو جانے کے بعد مشترکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ سے گیس نکالنے میں اب ایران نے قطر کی برابری کر لی ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو کاویان دو، مروارید، انتخاب اور تخت جمشید نامی پیٹروکیمیکل کے چار کارخانوں کا افتتاح کیا-

یہ چاروں کارخانے ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار ہوئے ہیں- 

پیٹروکیمیکل کے ان پروجیکٹوں کے افتتاح سے ایران کی پیٹروکیمیکل کی مصنوعات میں مجموعی طور پر سالانہ دو ارب ڈالر مالیت تک کا اضافہ ہو جائے گا جس سے جنوبی پارس گیس فیلڈ میں پیداوار اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہو گا-  

 

ٹیگس