Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

ایران میں منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 33 ممالک کے قاری اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر تعلیم اور ثقافتی امورمہدی فيض نے پير كے روز تہران میں ایک پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ ایران ، پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 33 اسلامی ممالک سے 60 طالب علموں کی میزبانی کرے گا.

يہ مقابلے تہران ميں 22 اپريل سے مردوں اور عورتوں كے مابین دو حصوں ميں شروع ہوں گے.

ان مقابلوں ميں شركت كرنے والے غيرملكی قاری اور طالبعلم 27 اپريل كو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے اور پھر اسلامی انقلاب كے بانی حضرت امام خمينی (رح) كے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد ميلاد ٹاور اور دفاع مقدس كے ميوزيم كا دورہ كريں گے.

 

ٹیگس