Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • قرآن پاک مشکلات سے انسانوں کی نجات کا ذریعہ

ايران ميں 34ويں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے اور صدر مملکت نے اس موقع پر خصوصی پيغام بھی دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے قرآنی مقابلوں کے موقع پراپنے ايک پيغام ميں کہا کہ قرآن پاک مشکلات سے انسانوں کی نجات کا ذریعہ ہے اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ قرآنی تعلیمات اور ثقافت کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کا اہم جزاور ثقافتی منصوبوں میں اہم ترجیح ہے۔

صدرمملکت نے ملک ميں منعقدہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد پرمسرت كا اظہار كرتے ہوئے اس پروگرام كے عہديداروں اور قومی و بين الاقوامی قاریوں اور حفاظ كا شكريہ ادا كيا۔

انہوں نے كہا كہ ايران ميں سيلاب زدہ علاقوں كا دورہ كرنے کی وجہ سے وہ عالمی قرآنی مقابلوں كی تقريب ميں شرکت نہ کر سکے۔

تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں - قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے ان مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے جن میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے ۔

دارالحکومت تہران میں قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے۔ قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی ۔

واضح رہے کہ 34ويں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب گزشتہ روز تہران ميں منعقد ہوئی جس ميں ايرانی اسپيكر علی لاريجانی، سپريم ليڈر آفس كے سربراہ علامہ گلپايگانی غمیت اہم شخصیات اور حکام نے شركت كی۔

 

ٹیگس