ایران، صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
ایران میں صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گارڈین کونسل نے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے 6 امیدواروں کے ناموں کی تائید کر دی ہے ۔
بارہویں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں موجودہ صدر حسن روحانی، تہران کے میئرمحمد باقر قالیباف، حرم امام رضا (ع) کے متولی سید ابراہیم رئیسی، سید مصطفی آقا میر سلیم، اسحاق جہانگيری اور سید مصطفی ہاشمی طبا شامل ہیں۔
ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے انیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی روز ایران کے عوام دیہی اور شہری کونسلوں کے لیے اپنے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا بھی انتخاب کریں گے۔