اہم اسلامی شہر اسلامی تمدن کی بہترین علامت ہیں : صدر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ کتابوں کا مطالعہ اور اہم اسلامی شہروں کی طرز معماری کا مشاہدہ، اسلامی تہذیب و تمدن کو سمجھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کو قزوین میں ورلڈ اسمبلی آف اسلامک سٹیز (WAIC) کے پانچویں بین الاقوامی اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تمدن کو سمجھنے کے لئے ایران سمیت مشرق وسطی کے اہم ملکوں، شمالی افریقہ، میڈیٹیرین سی کے ساحلی ممالک برصغیر ہند اور موجودہ مشرقی تمدن اور اہم اسلامی شہروں میں معماری کے باقی ماندہ آثار کو دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ملکلوں میں موجود عظیم تہذیبی آثار کا سرچشمہ عوام کی ثقافت و عقائد ہوتے ہیں۔ انھوں نے ایرانی شہروں اور مختلف ممالک کے شہروں کے درمیان قریبی تعلقات کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کے انتظامات چلانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں شہروں کا انتظام، عوام کے ووٹوں اور ان کے توسط سے انجام پاتا ہے کہا کہ شہری انتظامات اور شہروں کے امور انجام دینے کے لئے تمدن، علم اور ٹیکنالوجی کے درمیان رابطہ ضروری ہے۔