رہبرانقلاب اسلامی سے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات (مختصر خبر)
رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن پاک كی تعليمات كو اُجاگر كرنے پر تاکید کی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آج دارالحکومت تہران میں منعقدہ 34ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکا، اساتید، قاری اور حفاظ نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر خطاب كرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمايا كہ قرآن پاک كی تعليمات كو اُجاگر كرنے كے عمل كا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمايا كہ آج مسلم امہ كی مشكلات كی بڑی وجہ مغرب كی پالیسی اور اس كی معيشت پر انحصار ہے۔
واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں منعقدہ 34ويں بين الاقوامی قرآني مقابلوں كا کل اختتام ہوگيا جس ميں ايرانی قاری سعيد پرويزی اور حافظ موسی معتمدی نے پہلي پوزيشن حاصل کی ۔
ان مقابلوں ميں 83 اسلامی ممالک كے 275 قاری اور حفاظ نے شرکت کی ۔
رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔